خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے واہگہ بارڈر پر پردھان سردار رامیش سنگھ اروڑا ، ایڈ یشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد, سردار ممپال سنگھ ،سردار تارا سنگھ،ستونت کور ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،سمیت دیگر سکھ ہنماوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور چیئرمین بورڈ کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جتھ لیڈر کلونت سنگھ اور ڈپٹی پارٹی لیڈر امرجیت سنگھ نے حکومت پاکستان اور متروک وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔پاکستان میں مقدس استھان ہیں جنکی یاترا کے لیے لاکھوں سکھ بے تاب ہیں ۔

رانا شاہد نے کہا کہ چئیر مین بورڈ ارشد فرید خان کے احکامات کے مطابق سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ،میڈیکل و دیگر سہولیات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔

ترجمان بورڈ کے مطابق بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ نےگوردوارہ پنجہ صاحب کو نئے رنگ و روغن،تزئین وآرائش اور برقی قمقموں سے سجایا ہے۔جبکہ گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب و دیگر گوردواروں میں بھی تمام انتظامات مکمل ہیں ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور سیکیورٹی عملہ دن رات یاتریوں کی خدمت میں مصروف رہیں گے،میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں کے لیے بھی بہتر ین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ویساکھی میلہ کی مرکزی تقریب مورخہ 14اپریل بروز اتوار کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہو گی، سکھ یاتری 22اپریل کو اپنی 10روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے

Leave a reply