خانیوال ضمنی الیکشن، عطا تارڑ سمیت ن لیگی رہنماؤں پر گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج
ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے خانیوال میں ن لیگی کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر دھاوا بول دیا۔

امیدوار پیپلزپارٹی حلقہ 206 میر واثق حیدر برجیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس وگھر،پر دھاوا بولنے والے ن لیگ کے کارکنوں کے خلاف ایکشن میں آ گئی ہے، مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاتارڈ سمیت پچاس کارکنوں سمیت پچاس افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں ملتان سے ن لیگ کے سابق ایم این اے چوہدری وحید آرائیں، سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ، سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر بھی نامزد کئے گئے ہیں مقدمے میں ملتان کے سیکریٹری اطلاعات سعد کانجو، سابق کونسلر ریحان خان، قیصر ماہے، عامر سعید، مقصود ماکھا، شیخ طارق، سلطان گجر اور راؤ اکمل بھی نامزد ہیں

درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ن لیگ کے حملہ آوروں نے جیالوں کو الیکشن آفس بند نہ کرنے کی صورت میں گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں ن لیگ کے کارکن کلاشنکوف ، پستول اور رائفل کے ہمراہ جیالے امیدوار کے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، ن لیگ کے حملہ آوروں نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کا گھسیٹا، پاکستان پیپلزپارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے،

پولیس کا گزشتہ رات سے نامزد ملزمان کیخلاف گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کے قریبی ساتھیوں ریحان خان اور شیخ طارق کے گھر گرفتاری کے لئے ریڈ کیا ہے، پولیس کا سینئر مسلم لیگی رہنما عامر سعید کے گھر چھاپہ گھر کا دروازہ توڑ دیا پولیس نے نوجوان مسلم لیگی رہنما سلطان گجر کے گھر چھاپہ مارا اورسلطان گجر کے چچا،بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا پولیس نے ریحان خان کے بھائی عدنان خان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا متحرک نوجوان مسلم لیگی طلحہ عثمانی کے گھر پولیس کا چھاپہ ، مسلم لیگ ن کے کونسلر طارق پراچہ کے گھر پولیس کا چھاپہ،ان کے عزیز فیصل پراچہ کو گرفتار کر لیا .مسلم لیگ کے متحرک کارکن نسیم ظفر پهما کملانہ کے بھائی آصف کملانہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا سینئر رہنما مسلم لیگ ن عامر سعید کے بھائی مسلم لیگ ن کے کونسلر شاہد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا مسلم لیگ ن کے کونسلر شیر محمد شیرو کو پولیس نے 3 بلاک سے گرفتار کر لیا

قبل ازیں مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ خواتین کو پیسے دیکر ووٹ خرید رہے ہیں اس پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے عطا تارڑ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج کیا تو پیپلز پارٹی کے کارکن بھی آگئے ،کارکن ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرموجود تھی ‌ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وہاں مسلم لیگ ن کی گاڑی جس پر کارکن سوار تھے پتھراؤ کیا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن والے مسلح ہوکر ہمارے گھر میں گھسے ہیں اور ہماری خواتین سے بدتمیزی کی ہے پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کی قیادت میں مقدمہ درج کروانے تھانہ سٹی پہنچ گئے جہاں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروائے بغیر تھانے سے باہر نہیں جائیں گے‌ علی موسی گیلانی کا کہنا تھا کہ خانیوال میں ن لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،لیگی قیادت اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے،ن لیگ اپنی سابقہ روایات کو جاری رکھتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

‏رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے پی پی 206 میں جیالے امیدوار کی رہائش گاہ پر حملے کرنے والے لیگی کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال میں جیالے امیدوار کے گھر کا دروازہ توڑا گیا حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے،‏فوٹیج میں ثبوت موجود ہیں کہ ن لیگ کی جانب سے ان کے امیدوار رانا سلیم اور عطاء تارڑ حملہ آوروں میں شامل تھے،خانیوال شہر کا امن و امان خراب کرکے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہے ‏لاہور کی طرح خانیوال میں بھی ن لیگ دو دو ہزار روپے میں ووٹ خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔ پہلے بھی ادھر الیکشن ہوتے رہے ہیں اور پُرامن طریقے سے ہوتے رہے ہیں،ن لیگی امیدوار نے لاہور اور ملتان سے کرائے کے لیڈر بلائے ہوئے ہیں، جن میں صفِ اول میں عطاءاللّٰہ تارڑ ہیں، ن لیگ کے کرائے کے گلو بٹوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا

واضح رہے کہ پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کا دنگل 16 دسمبر کو ہو گا،یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے سے 2018 کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگی امید وار ہیں ،2018 میں ن لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی امید وار ہیں پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں ،حافظ سعد رضوی نے بھی خانیوال کا دورہ کیا تھا اور انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا

انتخابی عمل کوشفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے الیکشن کمشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے اور انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے حلقے میں قائم تمام 183 پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور پاکستان رینجرز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

Shares: