ادرک کی حفاظت :
ادرک تازہ رکھنا ہو تو کسی گملے کی مٹی میں دبا دیں ادرک تازہ رہے گا ضرورت کے وقت جتنا استعمال کرنا ہو اتنا نکال لیں اگر دیر تک تازہ رکھنا ہو تو تو کسی برتن میں ریت ڈال کر ادرک کو اس ریت میں دبا کر رکھ دیں اور ریت کو خشک نہ ہونے دیں ہر وقت نم رکھیں
اروی لی لیس ختم کرنے کا طریقہ :
اروی کو چھیل کر نمک لگا کر رکھ دیں ایک گھنٹے بعد پانی سے دھولیں پھر سادہ پانی میں رکھ دیں تاکہ فالتو نمک پانی میں حل ہو جائے اروی کو چھیل کر نمک لگا کر رکھنے سے یا آٹے سے دھونے سے اس کی لیس ختم ہو جاتی ہے
اچار کو محفوظ کیسے رکھیں؟
اچار اور مربے کے مرتبان میں چمچ نہ چھوڑیں اور نہ ہی گیلا چمچ اچار نکالنے کے لئے استعمال کریں اگر اچار میں پھپھوندی لگ رہی ہو تو نمک چھڑک کر اچار کو دھوپ مین رکھ دیں پھپھوندی نہیں لگے گی یہ لیموں اور سرکے والے اچار کے لئے نہایت مفید عمل ہے
انڈوں کی حفاظت:
اگر پتہ چلانا ہا کہ انڈے ٹھیک ہیں یا خراب ہیں تو اس کے لئے انڈوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اگر تو انڈہ برتن کی تہہ میں بیٹھ جائے تو ٹھیک ہے اور اگر نہ بیٹھے تو تیرنے لگے تو انڈہ خراب ہے انڈوں کو کافی دنوٰ کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے سرسوں کے تیل سے چپڑ کر رکھ دیں اس کے علاوہ تھوڑے سے پانی میں نمک حل کر کر انڈوں پر لگا دیں یا نمک میں دبا رکھیں تو اس عمل سے بھی انڈے خراب نہیں ہوں گے