69 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

0
56
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

ملتان ،تھانہ گلگشت کے علاقے علی سٹریٹ کے قریب پولیس مقابلہ ، رابری ، نقب زنی ، چوری سمیت 69 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو اکبر عرف پنا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

ملتان رات 1 بجے کے قریب ڈولفن ٹیم نمبر 2 نے دوران ڈیوٹی خان ویلیج کے قریب 2 موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکا تو وہ نہ رکے جس پر ڈولفن ٹیم نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا ، علی سٹریٹ میں داخل ہوتے ہی ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کی اور رک گئے ڈولفن ٹیم کے جوانوں بھی جوابی فائرنگ کی ڈاکوؤں کی ایک گولی ڈولفن ٹیم کے جوان ماجد منظور کے بائیں بازو کے اوپر جیکٹ میں لگی اور وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ اسی دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اکبر عرف پنا ولد محمد شریف قوم بھٹی سکنہ لودھی کالونی سے ہوئی دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا جس کا نام ناصر ولد محمد رفیق قوم کھوکھر سکنہ لودھی کالونی معلوم ہوا ہے۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم سے پسٹل 9MM اور موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی طور پر ملزم اکبر عرف پنا نے تھانہ گلگشت اور تھانہ بی زیڈ کے علاقوں میں ڈکیتی ، رابری ، نقب زنی ، چوری ، موٹرسائیکل چوری سمیت 69 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او گلگشت راؤ ضیاء الرحمن ، انچارج ڈولفن فورس احمد نواز اور سینئر افسران موقع پر پہنچے ملزمان کے خلاف وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

Leave a reply