ختم نبوت کے قانون بارے وزیراعظم نے دو ٹوک بات کہہ دی

باغی ٹی وی : یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سےمتعلق قرارداد کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے متعلق اجلاس ہوا . اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سےمتعلق مشاورت ہوئی . وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا .

وزیر اعظم نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا،جبری گمشدگی،صحافیوں کے تحفظ ،آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ ہوا. اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں رائے پیش کی گئی . جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں،

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Shares: