باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دو ملزمان نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور اسے ہراساں کیا ہے، ملزمان نے خاتون کی گاڑی روک کر اسکا گریبان پکڑا، قمیض پھاڑ دی اور بدتمیزی کی

واقعہ پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ قیوم آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لڑکی کی شکایت پر کاروائی کی، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں گاڑی پر جارہی تھی کہ قیوم آباد کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے بدتمیزی کیگاڑی روکنے کی کوشش کی اورمجھے ہراساں کیا تو میں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے گاڑی سے انہیں ٹکر ماری پھر بھی وہ باز نہ آئے اورمیرے سامنے آئے اور موٹر سائیکل سے اتر کر زور زور سے دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگے میری گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا تھا تو انہوں نے اندر سے ہاتھ ڈال کردروازہ کھولا اور میرا گریبان پکڑ کر مجھے گاڑی سے اتارا میری قمیض پھاڑی میر ے ساتھ بدتمیزی کی اور ہراساں کیا میں نے انہیں دھکا دیا انہوں نے مجھے مارا، تشدد کیا،اور کہا کہ جان سے مار دیں گے، میں نے چیخ و پکار کی لیکن کوئی بھی اس وقت میری مدد کیلئے نہیں آیا اور جب لڑائی زیادہ ہوئی تو چند لوگ مدد کیلئے آئے، میری بچی گاڑی میں ڈر کے مارے رونے لگی

خاتون کے مطابق ملزمان نے گالیاں بھی دیں، اور میری گاڑی کا شیشہ بھی توڑا، ان ملزمان نے مجھے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا، میرے اوپر ہاتھ اٹھایا، بچی پر ہاتھ اٹھایا ،خاتون کی درخؤاست پر قیوم آباد پولیس نے فوری کاروائی کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

Shares: