لائیو سٹریمنگ کے دوران بھارتی شہری نے خاتون سیاح کو کیا ہراساں

بدتمیزی کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ویٹر کے طور پر کام کرتا ہے
bharti hirasana

ہندوستان جس کی پہچان ریپستان بن چکی ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد کے واقعات میں بھارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں دیگر ممالک میں بھارتی شہریوں کے ہاتھوں خواتین محفوظ نہیں ہیں

ہانگ کانگ میں ایک بھارتی شہری نے لائیو سٹریمنگ کے دوران ہی خاتون کو ہراساں کیا، لائیو سٹریمنگ کی وجہ سے بھارتی شہری کی حرکتیں ویڈیو میں ریکارڈ ہو گئی ہیں،ہانگ کانگ میں جنوبی کوریا کی خاتون سیاح کو جنسی ہراساں کرنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے،سیاح خاتون ہانگ کانگ کے دورہ پر تھی اور لائیو سٹریمنگ کے دوران شہر دکھا رہی تھی ،اسی دوران بھارتی شہری نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، بات چیت کی اور خاتون کو آ کر پکڑ لیا، اس موقع پر خاتون چیخی چلائی اور مدد کے لئے پکارا، جس کے بعد بھارتی شہری فرار ہو گیا تا ہم بعدمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو پکڑ لیا،

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیاح بھارتی نژاد شخص کو منع کر کے دور ہٹاتی رہی تاہم وہ اس سے بدتمیزی کرتا رہا ،خاتون کو اس واقعے کے دوران کچھ زخم بھی آئے جبکہ بدتمیزی کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ویٹر کے طور پر کام کرتا ہے،

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

Comments are closed.