پسند کی شادی، خاتون ٹیچر قتل، قاتل گرفتار

پسند کی شادی کرنا خاتون ٹیچر کو مہنگا پڑ گیا، خاتون ٹیچر کو گولیاں مار دی گئیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ سیہون میں پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اہلخانہ نے خود کشی رپورٹ کی لیکن پولیس نے انکوائرئ کی تو پتہ چلا کہ ٹیچر نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق نورین فاطمہ کو اسکے چچا زاد نے مارا ہے.، اس سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے،جس پستول سے گولی چلی وہ بھی ملزم جمن مہر کی ملکیت ہے،دوران تحقیقات ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیاہے،

۔پولیس کے مطابق نورین فاطمہ کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا نورین فاطمہ کے ورثا نے واقعے کو خود کشی قرار دیا تھا ، تاہم نورین کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نورین کے بھائی محسن مہر اور والد محمد مہرکو نامزد کیا گیا تھا، 25 سال کی سکول ٹیچر نورین فاطمہ نے گھر والوں کو بتائے بغیر چھپ کر نکاح کیا تھا اور گھر پر ہی تھی گھر والوں کو حقیقت بتائی تو انہوں نے اسے جان سے مروا دیا، جس کے بعد اسکا شوہر سامنے آیا اور پولیس میں مقدمہ درج کروایا، تحقیقات میں قتل ثابت ہو گیا،

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Shares: