خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں اتوار دل دہلا دینے واقعہ سامنے آیا-

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو دوسہ کے ایک گاؤں میں ایک 35 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تاہم پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

جہیز نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،مقدمہ درج

جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں دوسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار گپتا نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اتوار کی صبح جے پور سے دوسہ جانے والی بس میں سوار ہوئی تھی۔

اس دوران وہ بس سے اتر کر اپنے والدین کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے اسے اپنی کار میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اس کے بعد وہ اسے ایک دور دراز علاقے میں لےگئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

اس کے بعد خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش کنویں میں پھینک دی گئی اس کی لاش پیر کی صبح کنویں سے برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والی کار کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

قبل ازیں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گنٹور میں 13 سالہ کمسن لڑکی کو 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا جبکہ پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا اور اسے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف قحبہ خانوں پر بھی لے جایا گیا۔

پولیس نے سورنا کماری کی شناخت مرکزی ملزم کے طور پر کی تھی جس نے نابالغ کو جسم فروشی پر مجبور کیا سورنا کماری جون 2021 میں کوویڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران اس کی والدہ کی ہلاکت کے بعد اس کے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ساتھ لے گئی تھی اس کے بعد خاتون نے کمسن بچی کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف کوٹھوں پر بھیجا تاکہ اسے جسم فروشی کاروبار میں استعمال کیا جاسکے۔

گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5 افرادکے گلے کاٹ دیئے گئے

Comments are closed.