مزید دیکھیں

مقبول

سانحہ جعفر ایکسپریس،اپوزیشن اتحاد کا بھی اے پی سی بلانےکا اعلان

تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس کے...

جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی ایک...

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

خواجہ آصف کے خلاف حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ اہم خبر

مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مشکل، تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف مبینہ کرپشن کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے. خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،. تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اپنی پارٹی قیادت کی جانب سے گری سگنل ملنے کے بعد میڈیا کو بھی بریفنگ دیں گے.

نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف

خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف

شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

 

خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی ،خواجہ آصف کی غیرملکی کمپنیوں سے رابطے اورکروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی ،بیوی اوربچوں کےغیر ملکی اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کن ذرائع سے کی گئی؟ وزارتوں میں ملنے والے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ ہوئے اس حوالہ سے بھی تحقیقات ہوں گی. خواجہ آصف کے بطوروفاقی وزیرقومی خزانے کے استعمال کی تحقیقات بھی کی جائیں گی .،

 

شہباز شریف کی اسمبلی اجلاس میں دھمکی، اسمبلی میں نعرہ تکبیر کے نعرے

 

مولانا اسد ناموس صحابہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ، انکو موقع دیں، شہباز شریف کا اسمبلی میں مطالبہ

 

 

واضح رہے کہ 2013 کےالیکشن میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110 میں عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف پٹیشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کا 28 جولائی والا فیصلہ نقل کیا جس میں انہیں اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔ 26 اپریل 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا تھا۔تاہم یکم جون 2018 کو سپریم کورٹ نے خواجہ محمد آصف کو نا اہل قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا .

خواجہ آصف کو نیب نے بھی ایک سوالنامہ دیا ہوا ہے جس کا جوا ب انہوں نے جمع کروانا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan