![Transgender Chandni](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/05/Screenshot-2023-05-27-at-00-50-58-کے-ایم-سی-جماعت-اسلامی-کے-تحت-مخصوص-نشست-پر-خواجہ-سرا-چاندنی-کے-کاغذات-نامزدگی-منظور.png)
جماعت اسلامی کے تحت مخصوص نشست پر خواجہ سرا چاندنی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے
کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے خواجہ سرا چاندنی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں جبکہ خواجہ سرا چاندنی شاہ نے جماعت اسلامی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، اسکروٹنی کے عمل کے بعد ان کے کاغذات منظور ہوگئے۔ تاہم اس موقع پر چاندنی شاہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی شکر گزار ہوں جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا، ایوان میں جاکر سب سے پہلے شہر کی سڑکوں اور ناکارہ سیورج سسٹم کی نشاندہی کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں دیگر اراکین کی طرح ہماری بھی بات سنی جائے گی۔ دوسری جانب جناح ٹاؤن سے خواجہ سرا کی مخصوص نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد عمران کے کاغذات مسترد ہوگئے۔ جبکہ ڈی سی کے مطابق محمد عمران ثابت نہ کرسکے کہ وہ خواجہ سرا ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاغذات مسترد ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ اس سے قبل خواجہ سراء ایکٹیوسٹ شہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے تھے جبکہ ٹرانسجینڈر ایکٹیوسٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا۔