خواجہ سراء شہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے
خواجہ سراء ایکٹیوسٹ شہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں جبکہ ٹرانسجینڈر ایکٹیوسٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیاہے، شہزادی رائے نے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کروائے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ٹرانسجینڈر ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ میں ایوان میں جاکر سب سے پہلے شہر کی سڑکوں اور ناکارہ سیورج سسٹم کی نشاندہی کروں گی۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1661361473157754880
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں دیگر اراکین کی طرح ہماری بھی بات سنی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل میں نشستیں پر کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی، اپیل 12 جون تک دائر کی جا سکے گی جبکہ ٹریبونلز اپیل پر 13 جون تک فیصلہ کریں گے۔ کاغذات نامزدگی 14 جون تک واپس لیے جا سکیں گے۔ میئر، ڈپٹی مئیر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔