نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا

،طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا۔
0
209
imran bushra

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف کیس کی سماعت 3 بجے تک ملتوی کر دی گئی-

باغی ٹی وی :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی-

دوران سماعت خاور مانیکاکے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ تمام تر ثبوت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف ہیں،رضوان عباسی نے کیس کے گواہ لطیف کا بیان بھی عدالت کے سامنے پڑھا،رضوان عباسی نے کہاکہ لطیف کے بیان کے زیادہ تر حصے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی انکاری نہیں،نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا،فیملی لا آرڈیننس کے مطابق عدت کا دورانیہ 90دن کا ہے،طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا-

وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف عدت سے پہلے نکاح ، فراڈ اور حق رجوع ختم کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، ملزمان نے ٹرائل کے دوران حلف لینے کی بات کی تاہم خاورمانیکا نے پیشکش قبول کی تو ملزمان مکر گئے،عون چوہدری دونوں نکاح میں موجودگی کے بیان دے چکے ہیں۔

رضوان عباسی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں اپیلوں کی سماعت میں 2بجے تک وقفہ کر دیا۔

Leave a reply