بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی اجازت کیلئے درخواست،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا

معاونت نہ کرنے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔
0
161
bushra bibi

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنےکے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ہمارے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا۔

دوران سماعت عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ جائیں اور ایڈووکیٹ جنرل کو بلا کر بلائیں،عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کا عدالت کی معاونت نہ کرنے کا بتائیں گے، معاونت نہ کرنے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیدیا،اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا نجی لیب سے طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
 

کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

Leave a reply