خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

0
56

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں،خواتین کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے.

وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ممبران قومی اسمبلی رخسانہ نوید، شنیلہ روتھ، ڈاکٹر سیمی بخاری، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، جویریہ ظفر اہیر، منورہ بی بی بلوچ، ثوبیہ کمال ، نصرت واحد، غزالہ سیفی ، اسما قدیر ، صائمہ قدیر، نزہت پٹھان ، ظل ہما، شاہین ناز سیف الله اور سائرہ بانو شامل تھیں، اس موقع پر وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں،

وزیراعظم سے اختر مینگل کی ملاقات، مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی

کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

خواتین اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا،خواتین اراکین نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن کے دوران خواتین اراکین کی مثبت اور بھر پور شرکت کو سراہا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانےاور اسمبلی کے فلور پر قوم کو درپیش مسائل خصوصا خواتین اور کمزورطبقوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور انکے حل میں خواتین پارلیمنٹیرینز مزید متحرک کردار ادا کریں

میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

Leave a reply