مساج سنٹر،خواتین مردوں کا مساج کر سکیں گی یا نہیں؟ نیا حکمنامہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مساج سنٹرز پر جنسی استحصال، زیادتی اور خواتین کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکومت نے سخت فیصلے کئے ہیں

اس ضمن میں دہلی کی وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس کے بعد فیصلوں کے مطابق مساج سنٹرز کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ،مساج سنٹرز میں جنسی زیادتی، سمگلنگ کا مسئلہ دہلی خواتین کمیشن نے اٹھایا تھا جس کے بعد اجلاس ہوا اور نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں

دہلی حکومت کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز کے مطابق مساج سنٹر کے احاطے کے اندر کسی بھی قسم کی جنسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی، عورت کا مساج عورت اور مرد کا مساج مرد ہی کرے گا، مخالف جنس کا مساج نہیں کیا جا سکے گا،عورتوں اور خواتین کے مساج کے الگ الگ سنٹرز ہوں گے اور انکے راستے بھی الگ ہوں گے، راستوں پر سی سی ٹی وی لگے ہوں گے ،مساج سنٹر کے کسی بھی کمرے کے اندر سے دروازہ بند نہیں ہو گا، اندر سے لاک نہیں لگایا جائے گا

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

اب بھارت چین کی مقبوضہ وادی گلوان میں فلموں کی شوٹنگ سے فحاشی نہیں پھیلا سکے گا۔ چینی ایکٹوسٹ کی ٹویٹ

مساج سنٹر میں آنیوالے تمام افراد کا شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہو گا، آن لائن اندراج میں شناختی کارڈ نمبر، فو ن نمبر،سمیت سب تفصیلات لکھنی ہوں گی، رات نو کے بعد مساج سنٹر بند ہوں گے، کمرے میں لائٹ بند نہیں ہوگی، مساج سنٹرز میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ باتھ روم ہوں گے،مساج سنٹر میں منشیات کا استعمال نہیں ہو گا، ملازمین کے پاس متعلقہ ڈگری ہونی چاہئے ،تمام ملازمین کا ریکارڈ متعلقہ پولیس سٹیشن میں بھی جمع کروانا ہو گا ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ مقامی ادارے کے قابل اطلاق قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں مساج سنٹرز کے نام پر فحاشی کے اڈے،فنڈنگ کون کر رہا؟ تہلکہ مچ گیا

Shares: