خواجہ برادران پر آج فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟ سماعت ملتوی

0
50

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کیں جو مدھم تھیں اور پڑھی نہیں جا رہی تھیں جس پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ صاف کاپیاں فراہم کی جائیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے دوبارہ خواجہ برادران کو 4 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اب 4 ستمبر کو فرد جرم عائد ہو گی،

قبل ازیں دوران سماعت احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ ملزمان پر فرد جرم آج ہی عائد ہو گی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آج مقدمہ کاتفتیشی افسربھی نہیں آیااس لئےفردجرم عائدنہ کی جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رخصت پر ہے .

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

احتساب عدالت نے کہا کہ پہلے ہی ایک ماہ گزر گیا مزید وقت کیسےدیاجاسکتا ہے، آج ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ نشان زدہ کاپیاں دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں، خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ نقول کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہ کی جائے،

Leave a reply