خوبصورتی کو بچانے کے لئے فکر مند ہونا چاہئے. زرتاج گل کے بیان پر سب حیران

0
36

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ” کلائمیٹ سمارٹ ایمبیسیڈر” بنانے جا رہے

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ” کلائمیٹ سمارٹ ایمبیسیڈر” بنانے جا رہے، جنوبی پنجاب میں 12 ندی نالوں پر پن بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ہمیں قدرتی خوبصورتی کو بچانے کے لئے فکرمند ہونا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر یونیورسٹی میں “موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان” کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے لئے قابل فخر ہے کہ ہمارے ملک کے عوام میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا ہو رہی ہے اور آج تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بڑھ چڑھ کر آگاہی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ” کلائمیٹ سمارٹ ایمبیسیڈر” بنانے جا رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بخوبی آگاہی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی بڑی طاقتوں نے اپنی غلطیوں کا ملبہ ہمیشہ کمزوروں پر ڈالا ہے۔ اس وقت چند بڑی مضبوط معیشت رکھنے والی طاقتیں ماحول کر خراب کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ دنوں ہیٹ ویو سے اموات کے واقعات سب کے سامنے ہیں۔ انہی موسمیاتی تغیرات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بروقت اقدام کیا اور اس کی روک تھام کے لئے بلین سونامی ٹری، کلین اینڈ گرین پاکستان جیسے منصوبے شروع کئے گئے جس میں ہماری وزارت اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی 2 ارب روپے کلین اورگرین پاکستان پروگرام کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم توانائی کو پیدا کرنے کے متبادل منصوبوں پر بھی کام کرنے جا رہے ہیں جنوبی پنجاب میں 12 ندی نالوں پر پن بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت موسمیاتی تبدیلی ، غربت کے خاتمے اور احتساب کے عمل پر بھر پو رکام کر رہی ہے۔

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائزعامر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دور حاضر کا اہم موضوع بن چکا ہے اور اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہماری یونیورسٹی موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر سیمینار منعقد کرا رہی ہے۔

حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

Leave a reply