خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ متحرک

0
51
سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ چونترہ میں بھی متحرک ہو گیا

کولیاں حمید کے رہائشی مویشیوں کے بیوپاری باپ بیٹے سے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے تین نوسرباز چار لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔ چونترہ پولیس نے 24 کی پڑتال بعد مقدمہ درج کرلیا۔ کولیاں حمید کے رہائشی عباس خان نے پولیس کو بتایا کہ اپنے والد ہمراہ 22 بھیڑ بکریاں گلی جہانگیر ضلع اٹک مویشی منڈی فروخت کرکے سہال چونترہ کے قریب پہنچے تو سفید کرولا سندھ نمبر کار سوار شلوار قمیض میں ملبوس تین اشخاص نے ہماری گاڑی کو روک لیا۔اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے ہماری گاڑی کے کاغذات چیک کیے۔

پھر کہنے لگے پیچھے واردات ہوئی ہے ہم آپ کی گاڑی کی تلاشی لیں گے۔گاڑی کی تلاشی لیتے وقت ہم سے چار لاکھ روپے لے لیے اور کہنے لگے کہ ہم آپ اور پیسوں کی تصاویر بنائیں گے۔ تصاویر بنانے کے بہانے تھوڑا سا پیچھے ہوکر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ جن کا پیچھا کیا تو وہ چکری انٹرچینج سے مؤٹر وے پر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

Leave a reply