خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

0
62

راولپنڈی ، ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی پر پولیس فلیش لائٹس اور سبز نمبر پلیٹس لگا کر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ریس کورس پولیس نے پکٹ پر پرائیویٹ Parado گاڑی کو روکا جس پر سبز نمبر پلیٹس اور پولیس فلیش لائٹس آویزاں تھیں،

ملزم ارسلان گاڑی کی سبز نمبر پلیٹس اور پولیس فلیش لائٹس کے استعمال کے متعلق کوئی جواز پیش نہ کر سکا، پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او ریس کورس اور ان کی ٹیم نے کی،

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ریس کورس پولیس کو شاباش دی گئی

Leave a reply