ادارہ شماریات پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے خودشماری کی آخری تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کردی
ادارہ شماریات پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے خودشماری کی آخری تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کردی۔ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہوا ہے جس میں خود شماری کیلئے آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی۔
ترجمان ادارہ شماریات پاکستان سرور گوندل نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر خود شماری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کردی گئی ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ خود شماری کی آخری تاریخ 3 مارچ تھی جس میں 10 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔
سرور گوندل کا کہنا ہے کہ خود شماری کی تاریخ میں توسیع صوبوں کے اصرار پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ خودشماری کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے خودشماری کی تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہوگیا تھا. اس سلسلے میں پاک افواج کے 86 ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ذمہ داریاں نبھا رہے ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی جیو ٹیگنگ ہوگی، سندھ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو طریقۂ کار پر کوئی اعتراض نہیں، ساتویں مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ہی نئی حلقہ بندیاں اور پھر عام انتخابات ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
پاکستان میں کتنے افراد بستے ہیں اور گھروں کی تعداد کتنی ہے؟، ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فیلڈ ورک یکم مارچ سے شروع ہوگیا ایک لاکھ 21 ہزار شمار کنندگان ملک بھر کے 495 شماریاتی اضلاع میں گھر گھر جائیں گے، ادارہ شماریات نے انتظامات مکمل کرلئے۔