خورشید شاہ کی مشکلات میں اور اضافہ، نیب نے گرفتاری کے باوجود ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

0
47

خورشید شاہ کی مشکلات میں اور اضافہ، نیب نے گرفتاری کے باوجود ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کئے رہنما خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اورچیئرمین ایس ای سی پی کوخط لکھ دیا، نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالرکرائم کے ماہرتفتیشی افسرمانگ لیے

نیب نے خط میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانی ہے، ریفرنس دائرکرنے سے پہلے جے آئی ٹی تحقیقات ضروری ہیں،

واضح رہے کہ نیب سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، خورشید شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،گزشتہ سماعت پر خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت میں پیس کیا گیا تھا.

 

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری  تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

Leave a reply