پپیتا کھانے کے زبردست اور حیران کُن فائدے

پپیتا گرم علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے اور اپنے ذائقے خوبصورت رنگ اور صحت کے لیے بے پناہ فائدوں کی وجہ سے ساری دُنیا میں مقبول ہے اس کے بیج نہایت سخت ہیں جو کہ تقریباً شہ گوشہ ہوتے ہیں اور پھل زرد آلو کے برابر ہوتا ہے رنگ باہر سے بھورا سیاہ اور اندر سے نیم شفاف ذائقہ تلخ مزاج گرم درجہ سوم و خشک درجہ سوم مقدار خوراک دو چاول سے چار چاول تک مقام پیدائش جزائر فلپائن اور چین پپیتا کھانے کے فائدے اور نقصانات درج یل ہیں نہیں پڑھ کر آپ جان پائیں گے کہ یہ مفید پھل آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور کس وقت اس پھل کو نہیں کھانا چاہیے
آنکھوں کی بینائی کے لئے:
اس میں موجود بیٹا کروٹین اور وٹامن اے کی وجہ سے بینائی تیز رہتی ہے پپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں موجود زیازینتھن اینٹی آکسائیڈینٹ نقصان دہ نیلی شعاؤں کو آنکھوں کو متاثر نہیں کرنے دیتا اور آنکھوں کی صحت کے لیے انہتائی مفید ہے پپیتا اور دیگر پھلوں کا زیادہ استعمال عُمر کے بڑھنے کے ساتھ زوال پزیر زوال پزیر آنکھوںکو تقویت دیتے ہیں اور زوال کے اس عمل کو سُست کرتے ہیں جن لوگوں کو کمزور نظر کا مسئلہ درپیش ہو انہیں چاہیے کہ وہ اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں
ہڈیوں کے لئے:
ہمارے جسم میں وٹامن K کی کمی ہماری ہڈیوں کو کمزور بناتی ہے اور اس کمی کی صورت میں معمولی چوٹ سے بھی ہڈی ٹُوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے وٹامن K ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور وہ افراد جو وٹامنKکی کمی کا شکار ہیں پپیتا اُن کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے
ذیابیطس کے لئے:
میڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مُطابق ذیابطیس ٹائپ 1 میں مُبتلا افراد جب ڈائٹری فائبر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے خون کی شوگر کا لیول بڑھتا نہیں ہے اور ذیابطیس ٹائپ 2 میں مبتلا افراد میں فائبر کا زیادہ استعمال اُن کے خُون میں شوگر کو نارمل رکھتا ہے ایک چھوٹے سائز کا پپیتا 3 گرام جلد ہل ہوجانے والی ڈائٹری فائبر پر مشتعمل ہوتا ہے جو اسے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید غذا بناتا ہے
https://baaghitv.com/health-benefits-of-onions/
نظام انہضام کے لئے:
پپیتے میں موجود قدرتی کیمیائی خمیرہ “پاپین” ایک طاقتور اور مُفید کیمیا ہے جو جہاں گوشت کوبغیر پکائے گلا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں نظام انہظام کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اس کیمیا کے ساتھ پپیتے میں موجود فائبر اور پانی کی بڑی مقدار نظام انہظام کو فعال کرتی ہے اور قبض جیسی بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتی جن لوگوں کو سینے میں جلن یا چبھن کی شکایت ہو تو انہیں چاہئے کہ وہ پپیتے کا استعمال کریں ان میں موجود انزائمز کی وجہ سے معدہ صحیح طرح سے کام کرتا ہے اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں
دمہ کی بیماری میں مُفید :
دمہ کی بیماری جہاں تکلیف دہ ہے وہاں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو ایسے پھلوں او رسبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جس میں بیٹا کیروٹین جیسے کیمیا موجود ہوں اُن لوگوں میں دمہ کی بیماری کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں اور پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہے جو نظام تنفس کو تقویت دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کی بندش کو ختم کرتا ہے
پپیتا دل کے لیے مفید :
پپیتے میں شامل فائبر وٹامنزاور پوٹاشیم دل کی بہت سی بیماریوں کو دُرست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں خاص طور پر دل کی بیماری کی صورت میں پوٹاشیم کا زیادہ استعمال اور سوڈیم کا کم استعمال دل کو تقویت دینے کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے
کینسرکے خلاف مدافعت:
پپیتا آینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپور پھل ہے اور یہ اینٹی آکسائیڈینٹس ہمارے جسم کو بہت سے کینسر کے امراض سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر بیٹا کیروٹین مردوں کے پروسٹیٹ کینسر میں انتہائی مُفید اور راحت کا سبب بنتا ہے جبکہ خواتین کو چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے اس کی وجہ سے خون کا کینسر ہونے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے ساتھ ہی کولون کینسر سے بچاتا ہے
اعضا کی سوزش میں مُفید:
پپیتا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند کیمیا چولین سے بھر پُور ہے اور چولین سونے کے دوران ہمارے جسم کو تقویت دیتا ہے یہ ہمارے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور یاداشت اور پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے یہ ہمارے نروس سسٹم کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اور فاضل چربی کو پگھلاتا ہے اور اعضا کی دائمی سوزش کو آرام دیتا ہے
https://baaghitv.com/benefits-of-mint/
زخموں کو جلد بھر دیتا ہے:
قُدرت نے پپیتے میں ایسے کیمیا رکھے ہیں جو زخموں کو جلد بھرنے اور جلی ہُوئی جلد کو ٹھیک کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں ہیں
بالوں کے لئے مفید:
پپیتے میں شامل وٹامن اے ہمارے بالوں کے لیے انتہائی مفید چیز ہے وٹامن اے بالوں کی جڑوں کو خُشک نہیں ہونے دیتا اور بالوں میں موسچرائزر قائم رکھتا ہے جسکی وجہ سے بال گرنے سے بچ جاتے ہیں، پپیتے میں شامل وٹامن اے اور سی جہاں بالوں کو گرنے سے بچاتےہے وہاں یہ بالوں کو لمبا کرتے ہیں اور جلد کے ٹشوز کی نگہداشت کرتے ہیں
انزایمز کی بدولت خون کی صفائی:
ہمارا خون مختلف کھانوں اور آب و ہوا کہ وجہ سے سوزش کا شکار ہوتا رہتا ہے لیکن اگر آپ پپیتا کھائیں گے تو خون کی صفائی ہونے کے ساتھ اس میں انفیکشن نہیں ہو گی
خون پتلا کرتا ہے:
عمر گزرنے کے ساتھ انسان کا خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے کئی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن میں دل کی بیماری اور برین ہیمو ریج شامل ہیں آپ کو چاہیے کہ ہر صبح ناشتے میں پپیتے کا استعمال کریں تا کہ خون پتلا رہے اور آپ کی صحت بیماریوں سے محفوظ رہے
https://baaghitv.com/benefits-of-aolvera/
وٹامن اور منرلز سے بھر پور:
اس پھل میں وٹامن اے سی اور بی کمپلیکس پایا جاتا ہے یہ وٹامنز طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس ہیں اور انسان کے مدافعتی نظام مضبوط کرتی ہیں اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتی ہیں اس کے علاوہ اس میں موجود میگنیشئم کاپر اور پوٹاشیئم جسم کو ضروری منرلز فراہم کرتے ہیں
کولیسٹرول کے لئے مفید:
پپیتے میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کی شریانوں کو کولیسٹرول سے خراب نہیں ہونے دیتا
مدافعتی نظام کی مضبوطی:
وٹامن اے اور چی سے بھر پور ہونے کی وجہ سے انفیکشن کے ساتھ بہتر طریقے سے لڑتا ہے اور ہمارے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے
پپیتا کیسے کھانا چاہیئے:
پیتا خریدتے وقت خیال رکھیں کے پکا ہُوا پپیتا خریدیں پکے ہُوئے پپیتے کے چھلکے پر سُرخ اور مالٹا رنگ نمایاں ہوتا ہے اور وہ تھوڑا نرم ہوتا ہے پپیتے کو خربوزے کی طرح کاٹ کر اسے کھائیں اور لُطف اندوز ہوں پپیتے کے بیج کڑوے ہوتے ہیں لیکن کھائے جا سکتے ہیں اسکے علاوہ پپیتے کو دوسرے پھلوں کے سلاد میں شامل کرکے کھانا بھی انہتائی مُفید اور مزیدار ہے
پپیتا کھانے کے نقصانات:
ایسے افراد جو نباتاتی الرجی میں مُبتلا ہوں پپیتا اُن کے لیے کھانا ٹھیک نہیں ہے کیوں کے اس میں موجود ایک کیمیا چیٹاناسس اُن میں الرجی پیدا کرسکتا ہے اسکے علاوہ پکے ہُوئے پپیتے کی بُو کُچھ لوگوں کو ناگوار ہوتی ہے مگر اس بُو کو پپیتا کاٹ کر اُس پر لیموں کا رس لگانے سے ختم کیا جا سکتا ہے پپیتے کے بیجوں کا ذائقہ بھی مزیدار نہیں ہوتا مگر پپیتے کے بیج کھائے جا سکتے ہیں کُچھ طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ پپیتا نہار مُنہ اور خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے مگر میڈیکل سائنس اس بارے میں کُچھ نہیں کہتی