لذیذ اور خوش ذائقہ خشک دودھ کی رس ملائی بنانے کی ترکیب
خشک دودھ کی رس ملائی
اجزاء:
خشک دودھ آدھا کپ
انڈا پھینٹا ہوا آدھا
آئل دو کھانے کے چمچ
بیکنگ پاوڈر آدھس چائے کا چمچ
دودھ آدھا لیٹر
چینی آدھا کپ
پستہ بادام ١٠ عدد
ترکیب:
خشک دودھ پھینٹا ہوا انڈہ بیکنگ پاوڈر اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے بالز بنا لیں ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں اس میں چینی شامل کر دیں پھر اسے دس منٹ پکا کر گاڑھا کر لیں اس کے بعد بالز شامل کر لیں اسے رس ملائی کے ساتھ پانچ منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر کے سرو کریں