خشک جلد کی حفاظت کے لیئے ماسک

0
61

خشک جلد کے لیے ایک عدد انڈا گلیسرین ایک۔چائے کا چمچ روغن بادام ایک چائے کا چمچ اور شہد ایک چائے کا چمچ لیں اور سب سے پہلے انڈے کو اس طرح پھینٹ لیں کہ جھاگ بن جائے اس کے بعد اس میں گلیسرین روغن بادام اور شہد اچھی طرح ملا لیں پھر اس پیسٹ کو چہرے گردن اور ہاتھوں کی جلد پر لیپ کر لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور جلد کو تولیہ کے بغیر خشک ہونے دیں اس عمل کومہینے میں۔تین سے چار مرتبہ کریں۔جلد تروتازہ اور نرم و ملائم ہو جائے گی

انڈے سے چہرے کی جھریاں دور کی۔جا سکتی ہیں انڈا جلد کے مسامات کو نہ۔صرف کس دیتا ہے بلکہ جلد کی۔غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے انڈے کی۔سفیدی غیر معمولی فوائد کی حامل کلینزر مانی جاتی ہے ایک تھکا دینے والے دن کی تھکن دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ نہایت کار آمد ہے ایک انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس ماسک کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے چہرہ اور گردن اچھی طرح دھو لیں ہفتے میں دو بار استعمال کریں چند ہی ہفتوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گے

Leave a reply