چینی سفیر سے ملاقات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک اور گوادر سے متعلق کیا باتیں‌ کیں؟ اہم خبر آ گئی

0
103

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اورچین کےسفیریاوجنگ کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں سی پیک فریم ورک کےتحت جاری منصوبوں کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت سی پیک کےتحت جاری منصوں پرکام کی رفتارتیزکرنےکیلیےپرعزم ہے. مشرقی کوریڈور پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا .پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی رفتار اطمینان بخش ہے. چین کے ساتھ زراعت معاہدے پر دستخط ایک بڑا سنگ میل تھا. پاکستان زراعت کےشعبےمیں سرمایہ کاری،مشترکامنصوبوں کیلیےچین کی زرعی کمپنیوں کوخوش آمدیدکہےگا.

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان،کے پی کےضم شدہ اضلاع اور6کم ترقی یافتہ علاقوں کوترجیح دی گئی،گوادراسمارٹ پورٹ سٹی پلان کوجلدحتمی شکل دی جائیگی جوکوسٹل سٹی کی ترقی کیلیے ضروری ہے. وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اورچین کےسفیریاوجنگ کے مابین ہونے والی ملاقات میں‌ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی.

Leave a reply