خواہش تھی کہ میری والدہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہو ئے دیکھیں ،اسامہ میر

0
98
usama mir

لاہور قلندر کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطان کے آل راونڈر اسامہ میر نے کہا کہ محمد رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے سب کی سوچ چیمپئن رکھی ہے اور سب یہاں چیمپئن بننے کے لئے آئے ہیں، انہوں نے ٹیم کو اکٹھا رکھا ہوا ہے ہر کپتان کوشش کرتا ہے لیکن محمد رضوان ہمیشہ لیڈ فرام دی فرنٹ کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہ رہا تھا اس لیے کارکردگی میں تسلسل نہیں آرہا تھا۔انہوں نے کہا کہ فیصل اکرم میں بہت مہارت ہے وہ مثبت انداز میں چیزوں کو لیتا ہے ڈبیو غیر معمولی رہا ہے وہ جلد پاکستان کے لیے کھیلتا ہوا دکھائی دے گا۔اسامہ میر کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کی خواہش تھی وہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہو ئے دیکھیں تو آج جب وہ پہلی مرتبہ گراؤنڈ میں آئیں تو ان کے سامنے مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمیں بھی کراوڈ کی سپورٹ ملی، شروع میں نروس تھا لیکن امی کی طرف دیکھا تو حوصلہ ملا وہ پہلی مرتبہ میچ دیکھنے آئیں اور میں نے چھ وکٹیں لیں۔

Leave a reply