خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عمران خان کے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا، پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں-
عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری
مخالفین سے جیلیں بھرنے والا
شہزاد البر —بھاگ گیا
پنجاب کی ڈی فیکٹوحکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن
بھاگ گئیں
نیب کوروڈ رولرکیطرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رھے ھیں ؟
بقول PTI گینگ (کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟)
دوسروں کوچوھے کہنے والوں کےخود چوھے بننے کا وقت ھوا چاھتاھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 2, 2022
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کو روڈ رولرکی طرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ دوسروں کوچوہےکہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتاہے۔
نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے،شرجیل میمن
تاہم اب خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میں تو نہیں بھاگا، جتنے ترلےمنتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں،ان کا گواہ محمد معظم علی ہے، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، سعد رفیق آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔