خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان کا ریجنل آفس ملتان کا دورہ،یونیورسٹی لا کالج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سیمینار سے خطاب کیا۔
انہوں نے خاتون محتسب دفتر میں سہولیات اور سائلین کی درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ کام کی جگہ خواتین کی ہراسگی، وراثتی جائیداد میں حق تلفی کے قانون پر عمل درآمد کے لیے خاتون محتسب کا ادارہ اہم کردار ادا کررہا ہے خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے محتسب ادارے کے ریجنل دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کو ان کی دہلیز پر حقوق میسر آسکیں ریجنل آفس کے دورہ کے دوران کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چودھری، وفاقی محتسب کے ایڈوائزر محمود جاوید بھٹی، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، سیکرٹری جنگلات سرفراز مگسی، سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب،سیکریٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب، لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے ڈاکٹر عبدالصبور، خاتون محتسب ادارے کے ریجنل آفس کے محمد اکرم بھٹی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے خاتون محتسب نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ ملتان میں خاتون محتسب کے ریجنل آفس کا قیام خوش آئندہ ہے ریجنل محتسب آفس کے قیام سے خواتین کی ہراسانی اور جائیداد سے محرومی بارے شکایات کا جلد ازالہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو انتہائی عزت اور وقار کا رتبہ حاصل ہے خواتین کے لیے اللہ کے متعین کردہ حقوق دلانے کے لیے کوشاں ہیں کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چودھری نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس ایکٹ کا مطلب وراثت میں خواتین کے حصے کو یقینی بنانا ہیجنوبی پنجاب کی خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
سرکاری اور نجی اداروں میں جنسی ہراسگی کی شکایات پر سخت کاروائی ہوگی ملتان ڈویژن میں تمام متعلقہ افسران کو خواتین محتسب ادارے کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے تعاون کی ہدایات جاری کی گئی ہیں گیلانی لا کالج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے آڈیٹوریم میں خواتین کے وراثتی ملکیتی حقوق اور کام کی جگہ ہراسگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خاتون محتسب نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ خاتون محتسب کا ادارہ خواتین کے لئے ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے خواتین کو نفسیاتی تشدد،ہراسانی،کم عمر شادی اور جائیداد میں حصہ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جائیداد کی ملکیت سے محروم خواتین محتسب کو شکایت درج کرا سکتی ہیں صوبائی محتسب کی ہدایت پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر15 یوم کے اندر انکوائری کا پابند ہوگا شکایت درج ہونے کے 60 دن کے اندر آرڈر جاری کیا جائے گا۔
پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ خواتین کو کام کی جگہ سازگار ماحول فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی کی شکایت پر تین یوم کے اندر ملزم کو نوٹس جاری کردیا جاتا ہے اورملزم کو پانچ دن کے اندر جواب جمع کرانے پابند بنایا گیاہے وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کندی، پرنسپل گیلانی لا کالج شمزہ فاطمہ پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول، پروفیسر ڈاکٹر بلال اور طلبا و طالبات بھی کثیر تعداد میں سیمینار میں شریک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کندی نے کہا کہ معاشرتی ناہمواریوں کو روکنے کے لیے ہر شخص کو اپنے حصہ کی شمع جلانا ہو گی پرنسپل گیلانی لا کالج شمزہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی لا کالج کے فارغ التحصیل طلبا چیف جسٹس اور سیشن ججز کے عہدوں پر فائز ہوئے گیلانی لا کالج میں طالبات کی بڑی تعداد قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں شعبہ قانون کے طلبا و طالبات خاتون محتسب ادارے کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ بارے قوانین سے طلبا و طالبات کو آگاہ کیا لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالصبور نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔








