خیبر :مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری) ضلع خیبر میں مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں بھی مسلسل بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،لنڈی کوتل کے علاقہ بھائی خیل میں حاجی ایوب شینواری کے گھر کی چار دیواری گر گئی ہے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ گھر کی چار دیواری دوبارہ تعمیر کی جاسکی۔

دوسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر تورخم سے ملحقہ علاقہ میں بارشوں سے گھروں اور حجروں کو نقصان پہنچا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل مورگی خیل میں گزشتہ رات سے جاری مسلسل بارشوں سے خلیل رخمان کی حجرہ کی دیوار اور چھت گر گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم حکام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حجرہ کی دیوار دوبارہ تعمیر کی جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور تورخم ہائی وے پر پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ٹیکسی کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کار میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔

Leave a reply