زہر کا خدشہ، میڈیکل چیک اپ کروایا جائے، بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

0
120
bushra imran

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے لئے درخواست دائر کر دی ہے

بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل شعیب شاہین نے دائر کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے.عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے، بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیا گیا ہے، سب جیل میں مردوں کی بھاری نفری تعینات ہے، جیل میں دیے گئے کھانے پر شدید تشویش، تحفظات ہیں، کھانے کے بعد منہ اور گلے میں جلن کا احساس ہے، سب جیل میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتی اس لیے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، سب جیل میں جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، خدشہ ہے سلو پوائزننگ کے ذریعے انتقام لیا جائے گا، آئین پاکستان کے تحت حاصل بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے، فریقین کو آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 14 پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا جائے

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی بارے انکے شوہر عمران خان نے کہا تھا کہ ان کو زہر دی گئی ہے، انکا میڈیکل چیک اپ شوکت خانم سے کروایا جائے ، اس بیان کے بعد بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج نے بشریٰ بی بی سے پمز کے ڈاکٹروں کے ہمراہ بنی گالہ میں ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد بشریٰ کے معالج کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی.

بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کی جانب سے اس تصدیق کے باوجود کہ بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی بضد ہیں کہ زہر دی گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بھی کہہ چکے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو زہر دی گئی ہے،

بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

بشریٰ بی بی سے ایک صحافی نے پوچھا کہ پہلے آپ کی جانب سے بیان آیا تھا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا؟ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا ہے۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس پر انہوں نے غصے سے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں اور گفتگو ختم کردی،بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے عمران خان سے احتجاج کیا تو عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں اور نہ ہی ان کی باتوں کا برا منائیں.

عمران ،بشریٰ عادتا جھوٹے ہیں،کھانے میں مرچیں زیادہ ہونے کی بشریٰ کو شکایت تھی،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے چار سینئر ڈاکٹرز نے  بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک کیا، میڈیکل چیک کے دوران زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بشری بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں، بشری بی بی اور عمران خان نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹے ثابت کیا، میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتا جھوٹے ہیں، عمران خان تو زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی زہر کی باتیں کرتا تھا، بشری بی بی کو جھوٹ بولتے تھوڑا سا احساس کرنا چاہیے، آپ دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں، مخالفین کو عقوبت خانوں اور موت کی چکیوں میں ڈالنے والا 7 عدد سیل میں بادشاہوں کی طرح رہ رہا ہے، پروپگینڈے اور جھوٹ کی شروعات عمران خان اور بشری بی بی سے ہو کر ان کے سوشل میڈیا ٹولز تک پہنچتی ہے، دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا

Leave a reply