کیا بلاول بھٹو امریکا نوکری کی تلاش میں گئے ہیں ؟ شہاز گل نے بلاول بھٹو کے نیویارک دورے کا پول کھول دیا

0
48
کیا بلاول بھٹو امریکا نوکری کی تلاش میں گئے ہیں ؟ شہاز گل نے بلاول بھٹو کے نیویارک دورے کا پول کھول دیا #Baaghi

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران لی گئی تصویر شئیر کر دی-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔


معاونِ خصوصی نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک میں ہیں-

Leave a reply