کیا عمران خان آج رہا ہو جائیں گے؟

0
154
imran khan

دوران عدت نکاح میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کی خلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا،امکان ہے کہ عدالت سزائیں معطل کر کے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دے گی، بشریٰ بی بی کی تو رہائی کے امکانات ہیں لیکن کیا عمران خان رہا ہو پائیں گے؟

اس ضمن میں عدالتی رپورٹنگ کرنے والے صحافی ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف چوتھے اور آخری (جن میں اب تک سزائیں ہو چکیں) مقدمے میں اپیل کے دوران ابتدائی ریلیف ملنے نا ملنے کا فیصلہ آج 3 بجے ہو گا 11 ماہ تقریبا 328 دن سے جیل میں رہنے کے دوران تقریبا 18 مختلف مقدمات میں ریلیف/ضمانت لے چکے لیکن رہائی ممکن نہیں ہو سکی جس طرح اگر آج ضمانت ہوتی ہے تو وفاقی وزرا کے بیانات کے بقول رہائی ممکن نہیں ہو گی عمران خان پہلی دفعہ 5 اگست کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں گرفتار ہوئے جس کی سزا 28 اگست کو معطل ہوئی رہائی کا حکم ہوا تو پتہ چلا سائفر کیس میں 16 اگست کو ہی گرفتاری ہو چکی جس کا نا میڈیا نا ہی عمران خان کے وکلا کو اس سے قبل معلوم تھا پھر اس دوران توشہ خانہ نیب کیس میں گرفتاری ہوئی عدت کیس کا بھی ٹرائل چل پڑا درمیان میں بہت اتار چڑھاؤ آئے سائفر کیس میں دسمبر میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تو رہائی پھر بھی نا ہو سکی کیونکہ توشہ خانہ نیب کیس اور 9 مئی کیسز میں پہلے سے گرفتاری ہو چکی تھی پھر 30 جنوری سائفر 31 جنوری توشہ خانہ نیب کیس اور 3 فروری عدت کیس میں تین عدالتوں نے پلک جھپکتے 5 دنوں میں 3 سزائیں سنا دیں جن کے خلاف اپیلیں فائل ہوئیں اس دوران 10 فروری کو 9 مئی کے 12 کیسز میں راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منظور ہوئی لیکن رہائی ممکن نا ہوئی اس کے بعد سزا والے کیسز میں توشہ خانہ نیب کیس میں نیب کی جانب سے مخالفت نا کرنے کی وجہ سے سزا معطل ہو گئی عدالت نے رہائی کا حکم تو دیا لیکن سائفر اور عدت کیس میں سزا کی وجہ سے رہا نا ہو سکے پھر 190 ملین پاؤنڈ کیس جس کا ٹرائل چل رہا ہے اس میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی لیکن رہائی سائفر اور عدت کیس سزا کی وجہ سے نا ہو سکی سائفر کیس میں عدالت نے باعزت بری کیا تو آخری کیس عدت میں نکاح کا رہ گیا جس میں عمران خان قید ہیں آج اگر ضمانت ہوتی ہے تو انتظار کریں کس مقدمے میں گرفتاری ڈالی جاتی ہے (جس طرح حکومتی وزرا کہہ رہے ہیں) اگر ضمانت نہیں ہوتی تو الگ بات ہے آخری بات میری اپنی رائے ہے 11 ماہ سے قید سیاسی رہنما کے خلاف سیاسی طور پر یہ ٹرینڈ اچھا نہیں ڈالا جا رہا ہے ایک سے رہائی دوسرے میں گرفتاری ، دوسرے سے رہائی سے تیسرے میں گرفتاری اور یہ معاملہ چلتا جا رہا ہے پھر یہی ٹرینڈ مستقبل میں ان کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے جو ڈال رہے ہیں ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں کیونکہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں اس لئے سیاسی حکومت کو ہر اینگل کو مد نظر رکھنا چاہیے

اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

 عمران خان کی لئے ریلیاں نکالنا پی ٹی آئی کو مہنگا پڑ گیا،

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Leave a reply