کیا جہانگیر ترین بازی پلٹنے والے ہیں؟نیب پھر ناکام احتساب کا سورج غروب ، صاحبہ کے بیان نے سسٹم کا پول کھول دیا ،سنیے مبشرلقمان کی زبانی

0
74

کیا جہانگیر ترین بازی پلٹنے والے ہیں؟نیب پھر ناکام احتساب کا سورج غروب ، صاحبہ کے بیان نے سسٹم کا پول کھول دیا ،سنیے مبشرلقمان کی زبانی

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت بہت گرمی پڑ رہی ہے . اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو موسمی تبدیلی ہے اور اس کا تعلق قدرتی طور پر ہے لیکن اس میں ہماری اپنی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اس موسم کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کر کے اس کو بہتر کر سکیں .

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں درخت بہت کم ہیں کچھ لگے ہیں تو وہ صرف مصطفیٰ کمال کے دور میں لگے ہیں. اس کے بعد کاٹے ہی گئے ہیں . کراچی میں سب سے اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اایک تو پانی کا بہت مسئلہ ہے دوسرا ہم لوگ یہ تو چاہتے ہیں کہ ہمارے لان میں درخت لگیں ، باہر نہ ہوں . اگر کراچی والے تھوڑی ہمت کر کے اپنے طور پر صرف یہ تہیہ کر لیں کہ ہم نے اپنی زندگی میں ایک درخت ضرور لگانا ہے اور لازمی لگانا ہے اور پھر اس کی دیکھ بھال کرنی ہے تو صرف چند ماہ تک اس کی نگہداشت کی ضرورت ہے

اس کے بعد وہ خود اپنی خوراک اور پانی لینے کے قابل ہوجائے گا . ہم اپنی نسلوں کے لیے کوئی بھلائی کریں گے تو صرف یہی ہے کہ کوئی درخت لگا جائیں . اور اس کا اچھا سانام رکھ لیں بچے اس کو دکھ بھال کریں اس کی سال گرہ کریں اور کیک کاٹیں اس کے نام پر یہ ایک اچھی روش ہے . کیونکہ ہم سب سے زیادہ جو چیز استعمال کرتے ہیں وہ آکسیجن ہے اور ہم اس کو لے تو رہے ہیں لیکن پیدا کرنے کی بجائے کم کرنے کا باعث بن رہے ہیں .

جہانگیر ترین پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف انے وا کاروائی جاری ہے اور بہت سے پی ٹی آئی کے لوگ سرگرم ہیں جو ان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں . ان میں سے سب سے اہم اعظم خان اور شہزاد اکبر ہیں ، جہانگیر کا ایک لمحے تک چھوڑ دیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ہیں .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں . ان کے بزنس سے ہزاروں لوگ وابستہ ہیں . کوئی ایسا کام نہیں جو انہوں نے کیا ہو اور چھا نہ کیا ہے . ان کاروبار پاکستان میں ہے اور کوئی ایسا نہیں‌ ہے جو غیر قانون ہوں .

ان پر صرف ایک یہ الزام لگا کہ ان کا بیلنسنگ ایکٹ درست نہیں ہے .جہانگیر ترین کے متعلق آہستہ آہستہ ان لوگوں کا بھی جہانگیر کی طرف سافٹ‌کارنر ہو جائے گا جو کہ غیرجانبدار رہیں . ان کے صرف ایک ہی بیٹے ہیں جن کو کرمنل ایکٹ میں شامل کیا ہو ا ہے .

رہی بات مووجودہ سکینڈل تو صرف اس کے اندر کتئنے یہی لوگ ہیں‌جو کابینہ کے اندر ہیں . دوسری طرف اس ملک میں 78 شکور ملیں ہیں ان میں 65 وہ ہیں جو نیشنل یا صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں. ان کو کوئی نہیں پکڑ رہے ان کو کوئی شو کاز نوٹس نہں دیا جاتا .

ان کا کہنا تھا میں یہ نہیں کہتا کہ ان کو نہ پکڑا جائے بلکہ سب کو پکڑا جائے لیکن خاص کو نشانہ نہ بنائیں . شہزاد اکبر آئے روز ان کے خلاف ثبوت دکھانا شروع کردیتے ہیں .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بات کہ کسی کہ وہ مل کیوں رہے ہیں تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کل چغتائی لیب گیا تھا ویکسین لگوانے کے لیے وہاں خواجہ سعد رفیق سلمان رفیق اور ان کی اہلیہ بھی آئی ہوئیں تھیں . میں ان سے ملا ان کے ساتھ چائے بھی پی. ہم ایک شہر میں رہتے ہیں ہماری رشتہ داریاں ہیں .کسی پارٹی کی وجہ سے ہم کیسے کسی کو چھوڑ سکتے ہیں .

Leave a reply