شادی کی تقریبات پر پابندی، اور جلسے ہو رہے ہیں،کیا جلسوں سے کرونا نہیں پھیلتا؟ عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملک میں کورونا کی وجہ سے انڈور ہال میں شادی کی تقریبات پر پابندی کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ این سی او سی نے 6 نومبر کو نوٹی فکیشن جاری کیا کہ 20 نومبر سے انڈور ہال میں شادی کی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی، وزیر اعظم کہتے ہیں ہم معیشت کے پہیے کو نہیں روکیں گے لیکن مارکیز کے خلاف کیوں ایسا ہورہا ہے، پالیسی بنائیں لیکن 10 ہزار لوگوں کو بے روزگار تو نہ کریں۔ اگر کوئی مارکی کسی ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کر رہی ہو تو اس کو بے شک بند کردیں، جو فیصلہ کرنا ہے اس میں ہماری رائے بھی شامل ہونی چاہیے۔
درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ مارکیز پر تو پابندی لیکن حکومت خود بڑے بڑے جلسے کر رہی ہے، گلگت سمیت مختلف جگہوں پر حکومت اور اپوزیشن کے جلسے جا ری ہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی شادی میں کورونا پھیل جائے تو عدالت اس کی ذمہ داری نہیں لے سکتی، حکومت سے یہ ضرور پوچھ لیتے ہیں کہ مارکیز کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں رکھا جا رہا ہے۔ ادھر پابندی لگائی اور خود بڑے جلسے کر رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مجاز افسر کو ذاتی حیثیت میں 18 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وضاحت کی جائے کہ حکومت کا دہرا معیار کیوں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونامیں اضافے کی وجہ سے ہالزمیں شادی پرپابندی کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،اسلام آبادمارکی ایسوسی ایشن کی جانب سےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے بڑھنے کا جوازبنا کر20 نومبرسے شادی ہال پرپابندی لگائی گئی ہے ،انڈورہال میں شادی پرپابندی کےنوٹیفکیشن کاکوئی قانونی جوازنہیں،6نومبرکانوٹیفکیشن بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت ہال میں شادی پرپابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردے،
قبل ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دربار، سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہین
کرونا کی دوسری لہر، کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں؟ بزدار نے بتا دیا








