روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

0
44

کیف: کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن رہنے والا یوکرینی باکسر میکسم کیگل روسی فوج سے جنگ کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی یوکرین پر حملے کے بعد ملک کا دفاع کرنے کے لیےکِک باکسنگ کے عالمی چیمپئن میکسم کیگل نے یوکرینی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور فوجیوں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ رہا تھا میکسم کیگل نے سنہ 2014 میں ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے:انٹیلی جنس چیف

رپورٹ کے مطابق یوکرینی شہر مروپل میں روسی فوج سے جنگ کے دوران مذکورہ کھلاڑی فوج کے ہمراہ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا باکسر کی عمر 30 سال تھی –

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یوکرینی دارالحکومت کے قریب ارپن نامی ٹاؤن میں روسی بمباری کے باعث 33 سالہ اداکار پاشا لی ہلاک ہوئے تھے انہوں نے روسی حملے کے پہلے دن ہی ملک کی دفاع کے لیے عارضی طور پر یوکرینی ڈیفنس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

خیال رہے کہ یوکرینی حکومت نے اعلان کررکھا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں عام شہری فوج میں شامل ہوسکتا ہے، فوج رضاکارانہ طور پر عوام کو اسلحہ فراہم کرے گی تاکہ اپنے ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر…

دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق روسی ایوانِ صدر کریملن نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا یہ بیان کہ پوٹن حکومت میں نہیں رہ سکتے، خطرناک ہے کریملن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جوبائیڈن کا بیان بظاہر یہ تجویز کرتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اقتدار سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا یہ ایک ایسا بیان ہے جو یقینی طور پر تشویش ناک ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسکو اب امریکی صدر کے بیانات کو قریب سے ٹریک کرے گا۔

جی سیون ممالک کا روس پرمکمل معاشی پابندیوں کےحوالےسےمشاورت

واضح رہے کہ پولینڈ میں ایک تقریر کے اختتام پر جوبائیڈن نے کہا تھا خدا کیلئے یہ شخص (پیوٹن) اقتدار میں نہیں رہ سکتا، جس کی وسیع پیمانے پر تشریح یہ کی گئی تھی کہ پیوٹن کو حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے اس بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن کا مطلب پیوٹن کو اقتدار سے ہٹانا نہیں تھا بلکہ طاقت کو بیرونِ ملک استعمال کرنے کی مذمت کرنا تھا۔

وس جنگی جرائم میں ملوث ہے:سخت سزا کیلیےتیاررہے:امریکہ

Leave a reply