ہدف کے تعاقب میں‌ کیویز کا سفر آسان

0
46

ہدف کے تعاقب میں‌ کیویز کا سفر آسان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .نیوزی لینڈ کی 5 وکٹیں گر چکی ہیں. اوراس کے 148 سکور ہوئے ہیں. . اور حارث رؤوف نے تین اور شاہین آفریدی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے. مارک چیمپن 35 سکور بنا کر آوٹ ہوئے. جیمز نشیم 15اور مائیکل سینٹنر 4 کے رنز پر کریز پر موجود ہیں.

اس سے پہلے پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ پاکستان نے مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

کیویز کے دیس میں پاکستان کے بلے بازوں نے مایوس کن کھیل کا آغاز کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین واپس لوٹے۔ محمد رضوان 17 جبکہ حیدر علی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔

کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور عماد وسیم کے ساتھ 40 رنز کی شراکت داری قائم کی، عماد وسیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل ہیں۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے جارحانہ انداز میں بٹینگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

قومی سکواڈ کی کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد اور حسین طلعت شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور 8 میں نیوزی لینڈ کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور 201 ہے۔ یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم سکور 101 ہے۔ اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

Leave a reply