کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت جانے کے بعد فرح پر کرپشن کے الزامات لگے جس کا دفاع سابق وزیراعظم عمران خان نے کیا تا ہم نیب نے کاروائی کا اعلان کر دیا ہے
عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی چھن جانے کے بعد ملک گیر جلسے، احتجاج کر رہے ہیں، اسی دوران تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید کے بعد انکی کردار کشی کی جائے گی، اس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا پر ٹویٹس کر رہے ہیں کہ عمران خان کی جعلی ویڈیو سامنے لائی جائے گی اور کردار کشی کی جائے گی، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز ن لیگ اور مریم نواز پر فیک ویڈیو کا الزام لگا رہے ہیں تا ہم گزشتہ روز مریم نواز نے بھی ٹویٹ کر کے تردید کی
اب تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے احمد جواد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے، احمد جواد کا کہنا ہے کہ کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے بنی گالا ایک طرف، ساری پی ٹی آئی خوف اور صدمے میں ہے اور نیازی کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ویڈیو کے آنے سے پہلے ہی کھڑکی توڑ ہفتہ جاری ہے،جب آئے گی تو کیا قیامت ہو گی ہم دیکھیں گے،چھپ چھپ کے دیکھیں گے،کچھ شرمائیں گے،کچھ گھبرائیں گے
https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1521801859916304385
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پوری PTI کسی انجانی ویڈیو کے خوف میں مبتلا یوں لرز رہی ہے جیسے کہ قیامت آنے والی ہے- چور کی داڑھی میں تنکا اور کس کو کہتے ہیں۔
پوری PTI کسی انجانی ویڈیو کے خوف میں مبتلا یوں لرز رہی ہے جیسے کہ قیامت آنے والی ہے- چور کی داڑھی میں تنکا اور کس کو کہتے ہیں۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 3, 2022
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کر رہی ہے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی وزیرداخلہ وقانون فاتحانہ انداز میں بتا رہے تھے کہ ہم نے یہ کردیا، انہوں نے انتقامی کارروائی کی، ہمیں دھمکیاں دی تھیں،عمران خان کی کردارکشی کیلئے بڑی مہم شروع ہونیوالی ہے، جعلی ویڈیوز، آڈیوز کے ذریعےان کے کردار پر بات ہوگی،2018 میں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر کتاب لکھوائی گئی تھی،
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نصرت بھٹو، بینظیربھٹو کی کردارکشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی ،حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات سے رکنے والی نہیں،لاکھوں لوگ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے،چاند رات کو ہزاروں نوجوان جھنڈے لے کر نکلیں گے، آج امریکی ٹی وی پر واضع ہوگیا عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا،ڈمی حکومت کے آخری ہفتے ہیں، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف