کسان اتحاد دھرنا؛ حکومت کو آج تک کی ڈیڈلائن اسکے بعد ریڈزون کی جانب مارچ

0
50

کسان اتحاد کا دھرنا وفاقی دارلحکومت میں خیابان چوک پر کئی روز سے جاری ہے جب کہ مظاہرین نے (آج) پیر تک حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے.

کسان اتحاد کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے تاہم ابھی تک ان کے مطالبات نہیں مانے گئے ہیں اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ریڈ زون کی جانب مارچ کریں گے جبکہ خیابان چوک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، خیابان چوک سے ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بھی سیل کیے گئے ہیں. چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ امید ہے کل حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ پانچ روز سے اپنے مطالبات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کے رویے پر کافی برہم ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ کسان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب جو بجلی کے بل آرہے ہیں وہ کہاں سے دیں۔ اور حکومت میں شامل افراد نے اپنی کرپشن معاف کروا لی لہذا یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا اور ہم اپنا حق لیے بغیر اسلام سے نہیں جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
کسان اتحاد نے کہا کہ حکومت ساتھ نہیں دے رہی، عمران خان تو ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے مطالبات کے حق میں ہمارے احتجاج میں شریک ہوں۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آج پیر تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے اور حکومت نے بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے. ادھر مختلف سایسی جماعتوں کی جانب سے کسان اتحاد کے دھرنا مظاہرین سے اظہار یکجہتی بھی کیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ مزاکرات کی ناکامی کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے۔ آج کسان اتحاد سے ملاقات میں ان کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا. زرعی ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے کابینہ کی قائم کمیٹی کام کر رہی ہے۔ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا اور کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں ہے، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

Leave a reply