قومی اسمبلی کے آفیسر پارلیمنٹ کی کارروائی کسی کورٹ کو دینے کے جوابدہ نہیں. نور عالم خان

0
37

قومی اسمبلی پارلیمنٹ کی کارروائی کسی کورٹ کو دینے کا جوابدہ نہیں. نور عالم خان
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ آئین مجھے اجازت دیتا ہے سپریم کورٹ کا آفیسر نہیں آتا تو وارنٹ جاری ہوں گے۔ انہوں نے نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے متعلق آئین ایوان میں پڑھ کر سنایا اور کہا کہ آئین کہتا ہے کوئی بھی ممبر جو پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے اسے کوئی نہیں بلا سکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور میرا کچھ کہا آئین کے تحت ہے، قومی اسمبلی کے آفیسربھی پارلیمنٹ کی کارروائی کسی کورٹ کو دینے کے جوابدہ نہیں، کوئی بھی عدالت ہو پارلیمنٹ کی پروسیڈنگ نہیں مانگ سکتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
نور عالم خان کا کہنا تھاکہ اسی آئین میں پی اے سی یا کوئی بھی کمیٹی عدالت سے ریکارڈ مانگ سکتا ہے، اس آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پی اے سی کسی بھی کورٹ وزارت یا ادارے کے کاغذات چیک کر سکتی ہے، ایک لیٹر رجسٹرار سپریم کورٹ کا پی اے سی میں پڑا ہوا ہے، کیا ہمیں یہ اختیار حاصل نہیں ہم ان کی کارروائی کو چیک کر سکیں۔

Leave a reply