کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں،عدالت

کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں
0
108
highcourt

پشاور:عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں-

باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق رکن قومی اسمبلی مجاہد خان کی کئی مقدمات میں گرفتاری سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ ان کی کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں ، کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں، بلکہ صرف سب کچھ آئین و قانون کی پاسداری کے لئے کررہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے بات کرکے آگاہ کریں کہ وہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لیں، اگر تھری ایم پی او آرڈر واپس نہیں لیتے تو پھر ڈی سی کے خلاف کارروائی کریں گے،بعد ازاں عدالت نے حکومت اور تحریک انصاف کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں شدید طغیانی

واضح رہے کہ اسد قیصر کو جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ےعوض اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی ان کی 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں ضمانت ہوئی تھی اسد قیصر کو 23 نومبر کے دن چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا تھا پولیس انہیں گرفتار کر کے سخت سکیورٹی میں چارسدہ لے گئی تھی پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے،نواز شریف

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21 دسمبر تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کرنے سےروک دیا تھا،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سےمتعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سماعت ہوئی تھی،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی تھی-

الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ ہم نے آج جواب جمع کیا ہے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کرے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے، آپ کو کاپی فراہم کریں گے،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی-

اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

Leave a reply