شیخوپورہ میں بوکاٹا دھاتی تار کا استعمال ڈور پھرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ہے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں دھڑلے سے پتنگ بازی کی جارہی ہے جس میں دھاتی ڈور کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے بڑھتی ہوئی پتنگ بازی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈور پھرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو جائے اس وقت تک قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آتے، پولیس اپنے فرائض میں جہاں کوتاہی برتتی ہے وہاں والدین بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک عمل سے باز رکھیں،شہری آبادیوں میں پتنگ بازی کے بڑھتے واقعات بھی تشویش ناک ہیں اور پتنگ بازوں کی ہُلڑ بازی کے سبب شہری شدید اذیت اور کوفت کا شکار ہیں جبکہ دھاتی ڈور بجلی کی تاروں پر گرنے کی وجہ سے لائنوں کی سپارکنگ اور ٹرپنگ معمول بن چکی ہے بجلی کے اس بار بارتعطل کے باعث شہریوں کی الیکڑونکس مصنوعات خراب ہورہی ہیں،دوسری طرف پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے دھاتی ڈور اور پتنگوں کی فروخت کے مراکز پھر سے کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور شہری آبادیوں میں جگہ جگہ پتنگ فروشی کی جانے لگی ہے جس پر شہری شدید تشویش کا شکار ہیں جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کے بڑھتے رجحان کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کی ہدایت کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے خدشات کو تدارک اور اس خطرناک کھیل کے بڑھتے رجحان کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Leave a reply