کتنے صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ،میڈیا ورکرز کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان

0
36

کتنے صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ،میڈیا ورکرز کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزراء اطلاعات کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کاجائزہ لیتی ہے،کمیٹی کورونا سے بچاوَ کے اقداما ت سے متعلق حکمت عملی پر غور کر رہی ہے نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی تمام خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، 3 صحافی کوروناسے متاثر ہوئے ہیں،تینوں صحافیوں کاتعلق پنجاب سے ہے صحافیوں کاتحفظ بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے،این ڈی ایم اے کی طرف سے صحافیوں کو کٹس فراہم کیے جائیں گے،کرونا سے متعلق جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا ہو گا،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کےدرپیش چیلنجزکا وقتاً فوقتاً جائزہ لیناضروری ہے،وفاقی وصوبائی حکومتوں کا فیصلوں کےاطلاق کا جائزہ لینا ضروری ہے،ریلیف پروگرام میں میڈیا کو حصہ دار بنانے کے لیے غور کررہے ہیں،کورونا کے خلاف اقدامات میں بہتری آرہی ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وباء سے دنیا بھرمیں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اورعالمی معیشت کونقصان پہنچ رہاہے ، پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جسے اس چیلنج کاسامناہے۔ حکومت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے اسٹیٹ بینک میں ایک اکائونٹ کھولے گی جوبیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجیں گے۔

Leave a reply