کوٹ مبارک:بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں

ڈیرہ غازی خان میں یارو موڑ ،پیر عادل، گاجری والی پل، شاہ صدردین کے ارد گردکے علاقوں میں سرِ عام بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے چل رہے ہیں

کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارامداداللہ تھہیم ) بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں
ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام، بھٹہ مالکان کی عدالتی و حکومتی احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی جاری ،

ڈیرہ غازی خان میں یارو موڑ ،پیر عادل، گاجری والی پل، شاہ صدردین کے ارد گردکے علاقوں میں سرِ عام بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے چل رہے ہیں، اینٹوں کی آوی و بھٹوں کی چمنی سے نکلنے والے گرد آلود زہریلے کالے دھوئیں نے نہ صرف سموگ میں اضافہ کیا بلکہ انسانوں اور جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریوں کا بھی سبب بننے لگا ۔

سموگ اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے آئے روز سینکڑوں افراد کھانسی ،نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ،جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔متعلقہ انتظامیہ مٹھی گرم کرکے گھروں میں بیٹھ کر بوگس کاغذی کارروائی میں سب اوکےکی رپورٹ اعلی احکام تک پہنچا رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر و کمشنر ڈیرہ غازی وزیراعلی پنجاب فوری ایکشن لیں عوامی وسماجی حلقوں کی اپیل

Leave a reply