کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

0
40
کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت #Baaghi

کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی

درخواست گزار نے کہا کہ میرے دلائل کے لیے کیس جمعہ کومقرر کر دیں،جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار دلائل کے لیے 16 جولائی کو آ جائیں،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ حکومت نے جس کو یہ کیس دیا وہ موجود نہیں ،درخواست گزار نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ بھارت بھی ہیرے کی واپسی کے لیے کوشش کر رہا ہے،

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور برطانیہ لے گئے تھے .درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب1953 میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو دلیپ سنگھ سے چھینا گیا کوہ نور ہیرا اس کے تاج کا حصہ تھا کوہِ نورہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے ملکہ ا لزبتھ کا اس پر کوئی حق نہیں۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے

دنیا کا قیمتی لاہور ڈائمنڈ ہار، ملکہ برطانیہ اور ایک مسکراہٹ

ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

Leave a reply