دہشت گردی کی کوئی بھی کاروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے،اقوام متحدہ

پاکستان میں ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ خودکش حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں
0
58
pakistan

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے مستونگ و ہنگو دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے،

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے مستونگ و ہنگو دھماکوں پر مذمتی بیان جاری کردیا،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل پاکستان میں ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ خودکش حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، مستونگ میں 12 ربیع الاول کے مذہبی جلوس اور ہنگو میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا،دہشتگرد حملوں میں کم از کم 58 بے گناہ پاکستانی جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے،سلامتی کونسل کے ارکان متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،سلامتی کونسل کے ارکان زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے, سلامتی کونسل ارکان دہشتگردوں کے کڑے احتساب اور انہیں اںصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،سلامتی کونسل ارکان دہشتگرد کاروائیوں کے مالی معاونین اوراسپانسرز کو بھی جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں،دہشت گردی کی کوئی بھی کاروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے،

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکا بازار میں ہوا، لوگ جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے، اس دوران دھماکا ہو گیا ,دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،کئی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں,

ہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

Leave a reply