سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے مرشد کہتے ہيں، اہلیہ بشریٰ بی بی کو مرشد نہیں کہنا چاہ رہا تھا، میرا مقصد کچھ اور تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میں کچھ اور کہنا چاہ رہا تھا، بشری بی بی کو مرشد کہہ دیا جہاں تک علم ہے خاتون مرشد نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ اہلیہ جو بھی کرتی ہیں قرآن سنت کے مطابق کرتی ہیں، انہوں نے 6 مہینے ایک کمرے میں گزارے، وہ نہ شاپنگ کرتی ہیں نہ باہر ٹرپ میں دلچسپی ہے۔ جبکہ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے دوران بڑا مشکل وقت گزارا، اہلیہ نہ ہوتیں تو وہ وقت نہیں گزار سکتا تھا، اہلیہ نے جیسی میری مدد کی، ایسی بیوی اللہ کی خاص نعمت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
عمران خان کا کہنا تھاکہ جو خاتون بشری بی بی پر بات کرتی ہیں ان کا ذہن ہی وہاں نہيں پہنچ سکتا۔ جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرحکومت عمل نہیں کرتی تو میں سڑکوں پر نکلوں گا، یہ پوری طرح سپریم کورٹ کی تقسیم کی کوشش کر رہے ہیں، جوڈیشری پر نمک پھینکا جا رہاہے تاکہ کہیں ایک نہ ہوجائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے عمران خان کو کسی طرح اقتدار میں نہیں آنے دینا، عمران خان نہ آجائے اس لیے انہی چوروں کو مسلط کیا ہواہے، جن لوگوں نے ملک لوٹا باجوہ نے ان کو ملک پر مسلط کردیا۔