کوئی بھوکا نہ سوئے، وزیراعظم کا رمضان بارے بڑا حکم، یہ پروگرام پہلے کس نے شروع کیا تھا؟

0
106

کوئی بھوکا نہ سوئے، وزیراعظم کا رمضان بارے بڑا حکم، یہ پروگرام پہلے کس نے شروع کیا تھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں ولنگر خانوں میں سحروافطار کے انتظامات کی ہدایت دیدی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت سحر وافطار کا بندوبست کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد جی نائن کی پناہ گاہ کا دورہ کیا،فیصل جاوید نے پناہ گاہ میں آئے مستحقین اور انتظامیہ سے ملاقات کی اس موقع پر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹھیک ہیں اور صحت یابی کے بعد جلد پناہ گاہوں کا دورہ کریں گے،پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم وزیراعظم عمران خان نے شروع کی اور اسکا چند روز قبل افتتاح کیا،اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں محنت کشوں کو بہتر کھانا فراہم کیا جائے گا،پناہ گاہیں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں مستحق اور محنت کشوں کی سہولت کے لیے ہیں، حکومت کی کوشش ہےکہ غریب، مزدوروں اور محنت کشوں کو عزت دے

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

تا ہم کوئی بھوکا نہ سوئے مہم وزیراعظم عمران خان سے قبل بھارتی مسلمانوں نے شروع کی تھی،چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس پھیلا تو بھارت میں مسلمانوں نے کوئی بھوکا نہ سوئے مہم چلائی ،بھارت میں کوئی بھوکا نہ سوئے ،مسجد سے مہم چلا کر رزانہ آٹھ سو افراد کو کھانا دیا جاتا رہا،ممبئی کے علاقہ ساکی ناکہ میں خیرانی روڈ پر جامع مسجد اہل حدیث کی جانب سے مہم شروع کی گئی تھی کہ رات کو کوئی بھوکا نہ سوئے، اس مہم کے تحت روزانہ کم از اکم آٹھ سو افراد کو پکا پکایا کھانا پہنچایا گیا تھا، جمعیت اہل حدیث کے امام مولانا عاطف سنابلی کا کہنا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کرنا ہم سب کا فرض عین ہے۔ مولانا عاطف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بھوک بڑاچیلنج ہے، اگر ہم کام نہیں کریں گے تو کرونا کی بجائے بھوک سے زیادہ اموات ہو جائیں گی ہم دو وقت کے کھانے کے پیکٹ بناتے ہیں اور گھروں میں پہنچاتے رہے ہیں ،

Leave a reply