کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ثاقب نثار کی پراپرٹی نہ ہو. سینیٹر افنان اللہ

کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ثاقب نثار کی پراپرٹی نہ ہو. سینیٹر افنان اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار اور ان کی فیملی کے اثاثے ظاہر کروادیں، کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ان کی پراپرٹی نہ ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جسٹس (ر) ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اگر ثاقب نثار اور ان کی فیملی کے اثاثے ’دسیوں ارب روپے میں نہ ہوئے نا، میں ایک دو ارب روپے کی بات نہیں کر رہا، لندن میں پراپرٹی، لندن میں مہنگی گاڑیاں، لاہور میں۔۔۔ مطلب کوئی جگہ اس نے نہیں چھوڑی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اتنا پیسہ ہے اس کے پاس کہ وہ اکیلا الیکشن کرا سکتا ہے، اتنا پیسہ ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کی کنڈکٹ، اس کے اثاثے، اس کا سب کچھ جو ہے یہ ایک بڑا امپورٹنٹ سبجیکٹ یعنی اہم موضوع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
آڈیو ویڈیو لیکس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں ایک قانون پر کام کر رہا ہوں جو ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون ہے، اور وہ میں نے سینیٹ میں پیش بھی کردیا ہے۔ اس قانون کے زریعے ہم لوگوں کی پرائیویسی اور ڈیٹا سے متعلق ان کے حقوق کو محفوظ بنائی گے۔

Comments are closed.