کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔ چیف الیکشن کمیشنر

0
44

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔

الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں، اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنی ہو گی۔رولز کی کاپی درکار ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ جلد ہم ڈی مارکیشن کر لیں گے۔ 25 ہزار آبادی پر حلقہ بن جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے۔ پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے۔ اگر الیکشن کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہوا تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے ۔ نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری صاحب ہمیں یقین دہانی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آج آپ سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھیں۔ اب الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری کو ہدایت کرے گا اور آرڈر پاس کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے نیا بل منظور کر لیا ہے، وہ 10 دن میں قانون بن جائے گا ۔ نئے قانون کے مطابق چلیں، ہم ٹائم لائن کو فالو کریں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ الیکشن ای وی ایم پر ہو سکتا ہے۔ آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے۔ یہ جان بوجھ کر سٹنٹ ہے ، آپ کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہیے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

Leave a reply